مشتعل ٹریفک پولیس اہلکارنے رائفل کے بٹ سے شہری کو زخمی کر دیا

منگل اگست 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء) کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکارنے مشتعل ہوکرسرکاری رائفل کابٹ مارکرشہری کوزخمی کردیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہین کمپلکس کے قریب منگل کی دوپہرٹریفک پولیس اہلکاراورایک موٹرسائیکل سوار ٹریفک پولیس اہلکاراورایک موٹرسائیکل سوار شہری میں تلخ کلامی ہوگئی جس کے باعث ٹریفک اہلکارنے سرکاری رائفل کابٹ مارکرشہری کاسرپھاڑ دیا جس کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم موقع پرموجود شہریوں نے ٹریفک پولیس اہلکارکے رویہ کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث آئی آئی چندریگرروڈاورشاہین کمپلکس کے اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا تاہم رینجرز نے موقعہ پرپہنچ کرمشتعل مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کروادیا۔۔

متعلقہ عنوان :