چین، ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 6افراد ہلاک

بدھ 24 اگست 2016 23:03

نانچنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) چین کے صوبہ جیانگ شی میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 6افراد کے جاں بحق ہوگئے ۔ مقامی حکام نے بدھ کو حادثہ کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسافر بس میں 59افراد سوار تھے جو کہ جن وی چن سے جیجانگ کی جانب رواں دواں تھے ۔

(جاری ہے)

حادثہ کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔