انتظامیہ "پانی خراب ہے"کا بورڈ لگا کر بری الذمہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات اگست 19:31

چیچیہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 25 اگست۔2016ء) کسووال کا واحد فلٹریشن پلانٹ بند، انتظامیہ "پانی خراب ہے"کا بورڈ لگا کر بری الذمہ ، لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور، تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کسووال میں نصب واحد واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ ایک ہفتہ سے بند پڑا ہے انتظامیہ اسے ٹھیک کروانے کی بجائے پانی خراب ہے کا بورڈ اور تالا لگا کر بر ی الذمہ ہوچکی ہے جبکہ علاقہ بھر کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فلٹریشن پلانٹ کی فوری مرمت کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :