ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک مہذب شہری بن سکتے ہیں،ایس پی پٹرولنگ

جمعہ 26 اگست 2016 16:10

سرگودھا۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) حادثات اور جرائم سے پاک شاہراہیں ہمارا اولین فریضہ ہے، حادثات کا باعث بننے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے علاوہ شاہرات پر جرائم پر ہر صورت قابو پالیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن محمد ناصر سیال نے اپنی گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سرگودہا ریجن سب انسپکٹر محمد زین العابدین بھی تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ایجوکیشن یونٹ شاہرات پر ہونے والے حادثات کی تعداد کو کم سے کم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں، جنرل بس سٹینڈز، یونین کونسلز اور دیگر مقامات پر سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ تاکہ عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا جاسکے ۔ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک مہذب شہری بن سکتے ہیں اس کے علاوہ جرائم پر قابو پانے کیلئے بھی شاہرات پر موثر گشت کی جارہی ہے تاکہ عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :