یونیورسٹی آف سرگودھا میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس

جمعہ 26 اگست 2016 16:10

سرگودھا۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے کمیٹی روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رجسٹرار یونیورسٹی وسیکرٹری اکیڈمک کونسل مدثر کامران نے ایجنڈاپیش کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے تمام تعلیمی پروگرام مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کئے گئے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف فیکلٹیز کے ڈینز نے اپنی اپنی فیکلٹی کو بہتر بنانے کے لئے رائے پیش کی اور روزہ مرہ کے تعلیمی معاملات اور عصر حاضر کے تعلیمی مسا ئل کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سلیبس اور مختلف پروگرامز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایم ایڈ میں داخلہ لینے کی حد عمر 40سال مقرر کی گئی ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بہیوریل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام یٰسین ،کنٹرولر امتحانات اور مختلف شعبہ جات کے صدور بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :