شارجہ کا البدعیہ روڈ یکم ستمبر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا،ایس آر ٹی

جمعہ اگست 17:37

شارجہ ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء) شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شارجہ البدعیہ پروجیکٹ پر کام مزید تیز کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق البدعیہ روڈ کے زریعے شارجہ دبئی سے منسلک ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وزات تعمیرات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس روڈ کو یکم ستمبر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا ،یہ پروجیکٹ مختلف مرحلوں میں تعمیر کیا جا رہا ہے جسکا پہلا مرحلہ البدعیہ روڈ یکم ستمبر تک مکمل ہو جائے گا۔اس پورے منصوبے پر 200ملین درہم لاگت آئے گی جسکے مکمل ہونے کے بعد دبئی اور شارجہ کے درمیان ٹریفک کے بہاو میں بہتری آئے گی اس منصوبے کے تحت 3لائنز پر مشتمل برج بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :