عوام الناس خصوصا اقلیتی برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈویژنل سطح پر سہولیت ڈیسک کا قیام
ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت ، ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ،ڈاکٹرکھٹومل جیون
بدھ 31 اگست 2016 22:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی براے اقلیتی امور ڈاکٹرکھٹومل جیون نے عوام کے مسائل اور اس کے فوری حل کے لیے ڈویژنل سطح پر سہولیت ڈیسک کے قیام کی منظوری دی، عوام بالخصوص اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے گریڈ18کے افسر کی تعیناتی کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
پی پی حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے مثبت اور موثر اقدامات اٹھارہی ہیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ مہینے میں کم از کم دوبار کھلی کچہری لگائیں تاکہ عوام کے مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے،اس سے قبل ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے محکمہ اقلیتی امور میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی کارکردگی جانچنے کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر ریاض احمد بھٹو کو سخت ہدایت جاری کی کہ وہ تمام جاری ترقیانی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.