سپیکر کے ریمارکس وصول نہ ہونے پر محمود خان اچکزئی کیخلاف اسمبلی رکنیت سے نااہلی کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی

جمعرات 1 ستمبر 2016 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم ستمبر ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیخلاف شہری کی جانب سے دائردرخواست پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران سیکورٹی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اسمبلی رکنیت سے نااہلی بارے درخواست کی سماعت سپیکر کے ریمارکس وصول نہ ہونے پر29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو محمود خان اچکز ئی کے خلاف دائر درخواست پرچیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے سماعت کی ۔ شہری وحید کمال نے محمود خان اچکزئی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران سیکورٹی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کی بنا پر محمود خان اچکزئی کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے اس بیان کے بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی سے وضاحت طلب کی تھی لیکن اب تک الیکشن کمیشن کو اسپیکر قومی اسمبلی کے ریمارکس وصول نہیں ہوئے لہٰذا کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔