Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سندھ کی نئی تنظیمی عہدیداروں کا اعلان ۔ حلیم عادل شیخ سینئر نائب صدر، افتخار سومرو جنرل سیکریٹری سندھ نامزد

نئے عہدیدار سندھ میں پی ٹی آئی کی مضوطی کے لیے دن رات محنت کریں، پی ٹی آئی کو یوسی سطح تک مظبوط بنائیں گے ۔ ڈاکٹر عارف علوی

پیر 12 ستمبر 2016 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی تنظیمی باڈی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا نئے عہدیداروں میں سینیئر وائس پریزیڈنٹ حلیم عادل شیخ ،جنرل سیکٹری افتخار سومرو،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری آغا ارسلان خان ، ایڈیشنل جنرل سیکٹری دیوان سچل ، وائس پریزیڈنٹ اللہ داد نظامانی ، وائس پریزیڈنٹ اظہر الحسن قادری ، وائس پریزیڈنٹ آغا رفیع اللہ ، وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر مستنصر بلا ، وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر شگفتہ ، وائس پریزیڈنٹ منصور شیخ ، وائس پریزیڈنٹ راجا خان جکھرانی ، وائس پریزیڈنٹ سبحان علی ساحل ، جوائنٹ سیکٹری ارشاد اور امین اللہ خان ، سیکٹری لیگل افیئرس ایڈوکیٹ علی پلھ ، ایڈیشنل سیکٹری لیگل افیئرس ریاض آفندی ، سیکٹری فنانس نصرت واحد ، ایڈیشنل سیکٹری فنانس افتخار فاروقی ، سیکٹری انفارمیشن دعا زبیر ، ڈپٹی سیکٹری انفارمیشن فائزہ لغاری اور جاوید اعوان کو پی ٹی آئی سندھ کے عہدوں کے لیے نامزد کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نئے عہدیداراں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب نئی منتخب باڈی سندھ میں پی ٹی آئی کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور چیئرمین عمران خان کا پیغام ہر گاوں شہر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گی انشاء اللہ بہت جلد پی ٹی آئی کو یونین کاونسل سطح تک مضبوط کیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات