اٹک،کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کی پہلی برسی منائی گئی

اتوار 18 ستمبر 2016 17:03

اٹک ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پرFF-11گوجرانوالہ اور پشاور102بریگیڈ کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکیپٹن اسفند یار بخاری کے مزار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی جبکہ جی ایچ کیو کی جانب سے بریگیڈیئر عنایت حسین نے بھی مزار پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیپٹن اسفندیار بخاری شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔شہید کی پہلی برسی کے موقع پر شین باغ کے داخلی راستے پر اسفندیار بخاری شہید گیٹ قائم کیا جائے گا، اس کے علاوہ کامرہ آڈیٹوریم اور ریلوے پارک اٹک کو کیپٹن اسفندیار آڈیٹوریم اور اسفندیار ریلوے پارک کے نام سے منصوب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکیپٹن اسفندیار بخاری شہید کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کر کے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتاتب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ہے۔ برسی کے موقع ضلعی حکومت کی جانب سے ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کیپٹن اسفندیار بخاری شہید کے والد سے اظہار تعزیت کیا ۔

متعلقہ عنوان :