22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، کار کردگی بہتر ہو رہی ہے ،والدین تعاون کریں۔کمشنر کراچی اعجاز احمد خان۔

پیر 26 ستمبر 2016 17:45

کراچی ۔ 26 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) انسداد پولیو مہم کراچی میں پیر کو شروع ہوگئی ،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سوبھراج اسپتال میں مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی سلیم راجپوت،کمشنر پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈنیٹر ڈاکٹر نصرت علی، سلمان احمد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر کراچی نے پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر کراچی نے کہ انسداد پولیو مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم پر کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کہ وہ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں اس سے کوئی نقصان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سے ان کے اندر قوت مدافعت پیدا ہوگی۔ کمشنر کراچی نے ان علما کرام، مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی کے لوگوں کا شکریہ اد ا کیا جو پولیو کے خاتمہ میں مدد کر رہے ہیں کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے پولیو کے خاتمہ کے لئے خدمت کے جذبہ سے کام کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی کار کر دگی قابل تعریف ہے ،انھوں نے کہا پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیوکے قطرے پلانے کی ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے ان کوششوں کو یقینی بنانے کے لئے کمشنر آفس میں 1299پر پولیو کے سلسلہ میں رابطہ ڈیسک قائم کیا گیا ہے اس سلسلہ میں رابطہ ڈیسک پر خصوصی عملہ متعین کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :