پوری قوم کوآپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر فخر ہے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود کاجنگی مشق ” ہائی مارک 2016“ کا معائنے کے موقع پر اظہار خیال

منگل 27 ستمبر 2016 20:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ پوری قوم کو ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جنرل راشد محمود نے پی اے ایف آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور جاری جنگی مشق ” ہائی مارک 2016“ کا معائنہ کیاجنرل راشد محمود کا استقبال پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کیا اور انہیں مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جنرل راشد محمود نے مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اور انکی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔