سینیٹ ، ایوان بالا کے قواعد ضابطہ کار و انصرام کارروائی کے قاعدہ 187 کے ذیلی قاعدہ 3 میں ترمیم کی منظوری

منگل 27 ستمبر 2016 20:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) سینیٹ نے ایوان بالا کے قواعد ضابطہ کار و انصرام کارروائی کے قاعدہ 187 کے ذیلی قاعدہ 3 میں ترمیم کی منظوری دیدی جس کے تحت کمیٹی عوام الناس یا کسی متعلقہ سٹیک ہولڈر سے رائے طلب کرنے کی غرض سے پبلک ہیئرنگ کا انعقاد کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے اس حوالے سے قواعد میں ترمیم کے لئے تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے قواعد میں مجوزہ تبدیلی کو منظور کرنے کی تحریک پیش کی۔ چیئرمین نے اس پر ایوان کی رائے حاصل کرنے کے لئے گنتی کرائی۔ ایوان میں موجود تمام 47 ارکان نے ترمیم کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :