کراچی،صدر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کار وائیاں ،50سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

منگل 27 ستمبر 2016 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) صدر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارر وائیاں ،50سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست تفتیش کے لیئے تھانے منتقل, تفصیلات کے مطابق منگل کوپریڈی تھانے کی حدود کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے صدر اقبال گلی سہراب گولی یا سپورٹ آفس والی گلی میگزی لائن ، جہانگیر پارک والی گلی اور صدر درواخانے کے عقب میں آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خازجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا اور کسی بھی شخسص کو اندر یا باہر جانے کی بلکل اجازت نہیں تھی ، پولیس جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں اور ہوٹلوں سنیت دیگر مقامات پر آپریشن کر تے ہو ئے 50 سے زائد افرقاد کو کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ،ایس ایچ او پریڈی اور نگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلو سوں کی گرز گا ہوں میں آنے والے ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر کاروائیاں کی گئی ہے ، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے جو افراد کسی جرائم میں ملوث نہیں پائے گئے ان کو رہا کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :