ترک طلبا نے 90کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی الیکٹرک کار تیار کرلی

بدھ 28 ستمبر 2016 11:14

انقرہ ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) ترک یونیورسٹی کے میکنیکل اینڈ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ائیرکے 7 طلبا نے ایک ماہ کی جدو جہد کے بعد 90کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی الیکٹرک کار تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اولو ماک نام کی یہ کار جو ڈگی میں رکھی گئی بیٹری سے چلتی ہے 25 ہزار لیرے کی مالیت سے تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کار اپنے تینوں مراحل کے ٹیسٹ میں مکمل طور پر کامیاب رہی ہے۔ یہ گاڑی 8گھنٹے چارج ہونے کے بعد 70کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔چار سو کلو وزنی گاڑی کی طوالت3.4 میٹراونچائی اورچوڑائی 1.6 میٹر ہے۔یونیورسٹی کے یہ طلبا گاڑی کو مزید بہتر بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں اور مارکیٹ کے لیے نئے ماڈل کی تیاری میں مصروف ہیں۔ان طلبا نے حکام سے ان کی مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے-

متعلقہ عنوان :