وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید نائیک امتیاز کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات، شہید کے درجات بلند کیلئے دعا کی

شہباز شریف نے شہید نائیک امتیاز کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی ، فاتحہ خوانی کی

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک امتیاز احمد کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات بلند کیلئے دعا کی،لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک امتیازاحمد کے گھر کے جاکر لواحقین سے ملاقات کی اور شہید نائیک امتیاز احمد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید نائیک امتیاز احمد کے اہلخانہ سے ہمدری کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شہید نائیک امتیاز احمد کی قبر پر پھولوں کی چادر،حاضری اور فاتحہ خوانی بھی کی۔