شہباز شریف کی روسی زبان میں گفتگو،بیلاروس کے سفیر کی قیادت میں وفد کی روسی زبان پر دسترس کی تعریف
بیلاروس کی ٹریکٹر ساز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل فیڈرڈموٹینکو کی پنجاب میں ٹریکٹر اسمبلنگ کا پلانٹ لگانے میں اظہار دلچسپی وفد کی بیلاروس کے صدرکی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوبیلاروس کے دورے کی دعوت
جمعہ 30 ستمبر 2016 21:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بیلاروس کے سفیراندرے ارمولووچ نے ملاقات کی-بیلاروس کی معروف ٹریکٹر ساز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل فیڈرڈموٹینکوبھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بیلا روس کے وفد کے ساتھ روسی زبان میں گفتگوکی، وفد نے وزیراعلیٰ کی جانب سے روسی زبان میں گفتگو پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیااور وزیراعلیٰ کی روسی زبان پر عبور کی تعریف کی اورکہاکہ ہمیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کو روسی زبان میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔
بیلاروس کی معروف ٹریکٹر ساز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل فیڈرڈموٹینکو کی پنجاب میں ٹریکٹر اسمبلنگ کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں -وفد نے بیلاروس کے صدرکی جانب سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی۔(جاری ہے)
وزیر اعلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع رکھتا ہے اوریہاں زراعت ،معدنیات،لائیوسٹاک ،صنعت اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بے پناہ گنجائش موجود ہے- بیلاروس کے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے بیلاروس کے دورے کی دعوت دینے پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پہلی فرصت میں بیلاروس کا دورہ کروں گا-رکن پنجاب اسمبلی سید رضا علی گیلانی،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت،سیکرٹری صنعت اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.