ممکنہ حملے کے خدشے کے باوجود رائیونڈ مارچ میں شرکت پر بہادر خواتین کا شکر گزار ہوں ‘عمران خان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں شرکت پر تمام بہادرخواتین کا خصوصی طور پر شکر گزار ہو ں جنہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے اور گرمی کے باوجود شرکت کو یقینی بنا یاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہاکہ کرپشن اور نواز شریف کی آمریت کے خلاف تحریک انصاف متحد ہو کر کھڑی ہے جسے دیکھ کر مجھے فخر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ اب ریاست کے سربراہ کا کام ہے کہ وہ نواز شریف کی کرپشن کے کیس پر کارروائی کرے ۔انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ اداروں نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف کام نہ کیا تو محرم کے بعد اسلام آباد میں بڑی تعداد میں لوگ اکھٹے ہو کر احتساب کا مطالبہ کریں گے ۔