وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹرکے منصوبے کے امور کا جائزہ

لاہورمیں بننے والاپاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹرکاادارہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا ‘شہبازشریف ادارے میں جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا افراد کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں حاصل ہوں گی،نادار مریضوں کا علاج مفت ہوگا ادارے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس کلینک رواں سال کے آخر تک طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کردے گا، جذبے اور عزم کیساتھ فرائض کی ادائیگی کے ذریعے ہی دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار، پروفیشنل اورباصلاحیت ہیومن ریسورس کی خدمات حاصل کی جائیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 20:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدار ت اجلاس منعقد ہوا،جس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹرکے منصوبے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ادارے کیلئے ہیومن ریسورس ،طبی آلات،مشینری کے حصول اورادارے کے دیگرمعاملات پر غورہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں بننے والاپاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹرکاادارہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا۔

ادارے میں جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا افراد کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں حاصل ہوں گی۔ادارے میں غریب اورنادار مریضوں کا علاج معالجہ مفت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹرمیں ہیپاٹائٹس کلینک بھی بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس کلینک رواں سال کے آخر تک طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کردے گا۔

ہیپاٹائٹس کلینک کے قیام پرتیزرفتاری سے کام کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ جذبے اور عزم کیساتھ فرائض کی ادائیگی کے ذریعے ہی دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے ۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ادارے کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار، پروفیشنل اورباصلاحیت ہیومن ریسورس کی خدمات حاصل کی جائیں۔خوب سے خوب تر کی تلاش کے لئے کاوشیں جاری رہنی چاہئیں۔

اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے اس عظیم الشان منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی ہوگا۔پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹرمفاد عامہ کاایک بڑا اہم منصوبہ ہے،اسے تیزی سے آگے بڑھایا جائے ۔منصوبے پر جذبے اورقومی خدمت کے عز م کے ساتھ کام کیا جائے ۔پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرزنے صدر ڈاکٹر سعید اختر نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹریز صحت ،چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔