وزیراعلیٰ پنجاب کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستانی بلے باز بابراعظم نے پہلی سنچری کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے ‘شہباز شریف

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 20:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہپاکستانی بلے باز بابراعظم نے پہلی سنچری کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بابراعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی سنچری بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں -وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ون ڈے میچ میں بھی شاندار کھیل پیش کرکے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ویسٹ انڈیز کو ہرایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کے باعث یہ کامیابی سمیٹی ہے اور امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ون ڈے میچوں کے دوران بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔