وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پیمراکی ملاقات، غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلز کیخلاف کریک ڈاؤن بارے بریفنگ دی
پیمرا کا غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلز کیخلاف کریک ڈاؤن خوش آئندہے،حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کریگی ، شہباز شریف
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 22:59
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔چیئرمین پیمرا نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
(جاری ہے)
چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ15 اکتوبر سے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلزکے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے - وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی جانب سے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلزکے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ایک خوش آئند اقدام ہے اورحکومت پنجاب اس ضمن میں پیمرا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیمرا کے لاہور آفس میں نیوچینل کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ملازمین کو ہراساں کرنے اورہنگامہ آرائی کے واقعہ کی انکوائری کرائیں گے اور اس ضمن میں ضروری ہدایات جاریکر دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے چیئرمین پیمرا کو بڑے شہروں میں پیمرا کے دفاتر کے قیام کیلئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.