اوباماکا ریو اولمپکس میں شریک امریکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ ،خصوصی اندازاپنانے کی بھی کوشش
اتوار 2 اکتوبر 2016 12:32
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ریوڈی جنیرو اولمپکس میں شان دار کارکردگی دکھانے والے امریکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا،اوباما نے تقریب کے دوران ریوڈی جنیرو اولمپکس میں امریکی کھلاڑیوں کے سونے کے 46 تمغے جیتنے کو بھرپور طریقے سے سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کھلاڑیوں کا ذکر کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزامریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ریوڈی جنیرو اولمپکس میں شان دار کارکردگی دکھانے والے امریکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
اوباما نے امریکی اولمپک دستے کو سلامی پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی انداز اپنانے کی کوشش کی، میشیل اوباما کی موجودگی کے بیچ اس موقع پر سامنے آنے والی تصویر انتہائی معنی خیز نظر آتی ہے۔(جاری ہے)
امریکی صدر نے سپلیٹ کی حرکت کے اظہار کی بھرپور کوشش کی جس میں انسان اپنے دونوں پاؤں کو 180 ڈگری کے زاویے پر ہر ممکن حد تک کھولتا ہے۔ یہ جمناسٹک میں ایک بنیادی حرکت شمار کی جاتی ہے،اس حوالے سے منظرعام پر آنے والی دل چسپ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ اوباما کی جانب سے اس جدوجہد کے دوران ان کے سامنے موجود امریکی خواتین جمناسٹ وہ ہی حرکت بہت آسانی سے کر رہی تھیں۔
اس موقع پر میشیل اوباما نے مسکراتے ہوئے اپنے شوہر پر یہ تبصرہ کیا کہ وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں کو نہیں چھو سکتا، اوباما نے فوری طور پر ان ہی الفاظ کے ساتھ جواب دیا کہ وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں کو نہیں چھو سکتا۔ اس پر امریکی خواتین جمناسٹ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں۔امریکا کے اولمپک دستے میں پانچ خواتین جمناسٹ شامل تھیں۔اوباما نے تقریب کے دوران ریوڈی جنیرو اولمپکس میں امریکی کھلاڑیوں کے سونے کے 46 تمغے جیتنے کو بھرپور طریقے سے سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کھلاڑیوں کا ذکر کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.