کالا باغ ڈیم کو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ منصوبوں کی فہرست میں شامل کرنا خوش آئند ہے‘راجہ عدیل

پیر 3 اکتوبر 2016 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے حکومت کی جانب سے سینٹ میں اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے کہ حکومت نے کالا باغ ڈیم کو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے تعمیرات کے لیے تیار منصوبوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈ ل پاور پراجیکٹ دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کی نسبت سستی بجلی پیدا کرتے ہیں اور دیگر تمام منصوبوں سے مہنگی بجلی حاصل ہوتی ہے تو صنعتکار و عوام دونوں کے لیے مشکلات کا باعث ہے۔راجہ عدیل نے کہا کہ بڑے آبی منصوبوں پر بروقت کام نہ ہونے سے توانائی بحران سنگین ہوا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بجلی کی پیداوارمیں ہائیڈل منصوبوں میں دلچسپی کے باعث ملک بھر میں ہائیڈرو پاور کے7منصوبے زیر تعمیر ہیں جبکہ تین منصوبے تعمیر کیلئے بالکل تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

اور 12منصوبے ابھی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکیاں اور دریائے چناب کا پانی روکنے سے کالا باغ ڈیم کی افادیت اہمیت اختیار کرچکی ہیں اس سے قبل کہ پانی بحران سنگین ہو حکومت کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا آغا ز کرے تاکہ مستقبل میں پانی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :