ٹیوٹانے 3 ماہ دورانیہ کے پولٹری فارمنگ (کنٹرولڈ شیڈ) اور ڈیری ٹیکنیشن شارٹ کورسز متعارف کروادیا

ان کورسز کے آغاز کا مقصد زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کوافرادی قوت فراہم کرنا ہے‘چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ

پیر 3 اکتوبر 2016 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) ٹیوٹانے 3 ماہ دورانیہ کے پولٹری فارمنگ (کنٹرولڈ شیڈ) اور ڈیری ٹیکنیشن شارٹ کورسز متعارف کروادیا ہے، یہ کورسززرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شروع کئے گئے ہیں جس میں سالانہ4سو نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ان کورسز کے آغاز کا مقصد زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کوافرادی قوت فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ،عامر عزیز،حامد غنی انجم، مصطفی کمال پاشا، مقصوداحمد، سرفراز انوراور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ15سے 35سال عمر کے مڈل لیکن میٹرک پاس امیدواروں کو تربیت فراہم کرنے کی ترجیح دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دوران ٹریننگ کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی جبکہ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔زرعی یونیورسٹی ان کا امتحان کا انعقاد جبکہ ٹیوٹا اور زرعی یونیوسٹی مشترکہ سرٹیفکیٹ جاری کرینگے۔ چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کو اپنے شعبے کیلئے ماہر افراد ی قوت کی روز بروز ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ساتھ شروع کئے جانے والے ان شعبوں میں ماہر افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ زیر تربیت نوجوانوں کو ٹریننگ اور دیگر متعلقہ سامان فراہم کیا جائے گا۔کورس میں کامیاب نوجوانوں کو پولٹر ی اور ڈیری انڈسٹری میں روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :