چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے نیٹو کے چیئرمین ملٹری کمیٹی کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ اموراورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال،پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جنرل راشد محمود سے جنرل پیٹر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 اکتوبر 2016 15:40

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے نیٹو کے چیئرمین ملٹری کمیٹی کی ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04اکتوبر2016ء) :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹیجنرل راشد محمود سے نیٹو کے چیئرمین ملٹری کمیٹی جنرل پیٹرپاؤل نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود سے نیٹو کے چیئرمین ملٹری کمیٹی جنرل پیٹرپاؤل کے درمیان ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔اس موقعہ پرملاقات میں خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجزسے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔جنرل پیٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جنرل پیٹرپاؤل نے پاک آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :