کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی گئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

واٹر سٹڈی فورم کے صدر میاں فضل نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے دائر کیس میں درخواست گزار کے دلائل مکمل نہیں سنے، صرف دس فیصد دلائل مکمل کرنے پر عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیا، قانون کی نظر میں تحریری دلائل کو کیس کی سماعت سے تشبیہ دی جاسکتی ہے اور نہ ہی درخواست گزار اپنا موقف عدالت پر واضح کرسکتا ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر ملکی مفاد میں ہے اس کیس کا فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی مخالفت کی بجائے قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جانا وقت کا تقاضا ہے، پانی اور بجلی میں کمی کے سبب ملکی زراعت اور صنعتی پیداوار متاثر ہورہی ہے، لہذا معزز عدالت پہلے جاری کئے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرکے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا حکم دے۔