تاریخ کا مذہب پر اثر کے موضوع پر2روزہ ”تربیتی ورکشاپ “کل شروع ہوگی

ڈاکٹر جمال ملک،ڈاکٹر راغب نعیمی،ڈاکٹر اقبال چاولہ،ڈاکٹر محبوب ودیگر خصوصی لیکچر ز دیں گے،ترجمان

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) عالم اسلام کے عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ اور ارفرٹ یونیورسٹی آف جرمنی کے اشتراک سے 2روز ہ” تربیتی ورکشاپ بعنوان تاریخ کامذہب پر اثر “کلڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹیٹیوٹ برائے امن وتحقیق میں شروع ہوگی جس کی صد ار ت ارفرٹ یونیورسٹی آف جرمنی کے شعبہ اسلامیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال ملک کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ورکشاپ سے ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی،ڈاکٹر اقبال چاولہ،ڈاکٹر محبوب حسین،ڈاکٹر مقبول احمداعوان سمیت دیگر نامور اسکالر ز خصوصی لیکچر ز دیں گے۔یار رہے کہ اس ورکشاپ میں مختلف مسالک 25سے زائد مدارس کے طلباء شرکت کریں گے۔ورکشاپ کے دوران ”نئی ایجادات اور ہماری مذہبی تعلیمات ،مذہب اوردہشتگردی،ہمارے معاشرے کے ا ہم مسائل کے عنوانات سے خصوصی مکالمہ بازی کابھی ا ہتمام کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :