کنونیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی علامہ شاہ تراب الحق سے مقامی ہسپتال میں ملاقات

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) رابطہ کمیٹی کے کنونیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے وفد نے جماعت اہلسنّت کراچی کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق سے کراچی کے مقامی اسپتال جاکر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، اقبال مقدم، عادل خان، عارف خان ایڈوکیٹ اور انچارج علماء کمیٹی جاوید احمد شامل تھے۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے شاہ تراب الحق سے عیادت کی اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی جبکہ اس موقع پر شاہ تراب الحق نے ایم کیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔