Live Updates

کرپشن کیخلاف تحریک سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ‘ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ہی دم لیں گے‘پوری قوم وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے اور وہ اپنے اقتدار کو بچانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف تحریک سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے اور وہ اپنے اقتدار کو بچانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں ،نوازشریف اگر خود کو اقتدار سے الگ کرنے کا اعلان کرتے تو ان کے سیاسی مستقبل کے لئے بہتر تھا لیکن وہ ہر حال میں اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں لیکن جس نے بھی قوم کا پیسہ لٹا اسے حساب دینا ہوگا ،نوازشریف نے کئی بار مظلومیت بیان کرکے قوم کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ،قوم ان سے پائی پائی کا حساب مانگ رہی ،اب خطاب ڈرامہ نہیں چلے گااور نہ ہی اب اس کی نئی قسط آئے گی ،نوازشریف نے قوم کو مایوس کیا ہے ،اگر نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ خود کو احتساب کے لئے کیوں پیش نہیں کرتے ،انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ اب لوٹ مارکرنیوالوں کا حساب ہوگا ،انہیں ہر حال میں قوم کالٹا ہوا پیسہ واپس کرنا ہوگا اور پائی پائی لٹانی ہوگی،ہماری کرپشن کے خلاف تحریک تیز ہوگئی ہے اور عوام نے اس تحریک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات