کرپٹ حکمران کشمیر کامقدمہ نہیں لڑ سکتے، ڈاکٹر نوشین حامد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران کشمیر کامقدمہ نہیں لڑ سکتے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بے وزنی موقف اختیار کیا ،پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے لیکن حکومت مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں نہیں لڑسکی ،جب ملک کا وزیرخارجہ ہی موجود نہ تو خارجہ امور کس طرح چل سکتے ہیں،پاکستان کو خارجہ محاذ پر فعال وزیرخارجہ کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف ہمار ی تحریک ضرورکامیاب ہوگی کیوں کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ،ماضی گواہ ہے جس تحریک میں عوام شامل ہوں وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے ،پورا پاکستان وزیراعظم سے پانامہ لیکس کاجواب مانگ رہا ہے لیکن وہ جواب دینے میں ناکام ہوئے ہیں،کرپٹ عناصر کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے ،انہیں اقتدار سے الگ کرنا بہت ضروری ہے ،نئی نسل کو کرپشن سے پاک قیادت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :