ریسکیو 1122 میں عہدوں کی جنگ چھڑ گئی

متوقع ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر کیخلاف افسران واہلکاروں میں دستخطی مہم شروع ہوگئی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) ریسکیو 1122 میں عہدوں کی جنگ چھڑ گئی، متوقع ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر کیخلاف افسران واہلکاروں میں دستخطی مہم شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی سیٹ کیلئے افسران میں عہدے کی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے متوقع ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر کیخلاف افسران واہلکاروں میں دستخطی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دستخطی پیپر میں ڈاکٹر رضوان نصیر کو کام چور افسر لکھا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب سے انہیں ڈی جی نہ لگانے کا کہا گیا ہے، دستخطی مہم کے ذریعے کسی ایماندار افسر کو ڈی جی لگانے کی بھی اپیل کی گئی ہے متن میں لکھا گیا ہے کہ رضوان نصیر دس سال قبل بھی ڈی جی تھے مگر انہوں نے فلاحی کام نہیں کیے لاہور کے علاوہ دیگراضلاع کے ایمرجنسی آفیسرز کو بھی دستخطی مہم کا متن بذریعہ ای میل بھجوا دیا ہے ریسکیو کے بیشتر اہلکار اور افسران سبکدوش ہونے والے ڈی جی کی مہم جوئی پر حیران ہوئے اور ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی بھی کی محکمہ داخلہ نے وزیر اعلی پنجاب کو نئے ڈی جی کیلئے رضوان نصیر اور ارشد ضیا کے نام بھجوائے تھے جس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :