(ن) لیگ احتساب کی راہیں ”کھول “دیں پھر شہر بھی ”بند “نہیں ہوں گے ‘چوہدری محمدسرور

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ احتساب کی راہیں ”کھول “دیں پھر شہر بھی ”بند “نہیں ہوں گے ‘حکمران ملک میں میرٹ ‘آئین ‘قانون اور اخلاقیات کا جنازہ نکال رہے ہیں ‘پر امن جد وجہد ہمار اجمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ‘عمران خان کا پانامہ کے ملزموں کے احتساب کامطالبہ صرف تحر یک انصاف نہیں پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ۔

جمعرات کے روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ خود اپنی پالیسوں کیو جہ سے اپنی دشمنی بنی ہو ئی ہے جب تحر یک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں تو (ن) لیگ کا دامن صاف ہوتا تو کب کی تحقیقات شروع ہوجاتیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ احتساب سے جتنی خوفزدہ ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کال نہیں بلکہ پوری دال ہی ”کالی “ہو چکی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں جب شفاف تحقیقات ہو گی تو کرپٹ حکمرانوں کو جیل ہی جانا پڑ یگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکومت سے کیے جانیوالے مطالبات بالکل درست اور جائز ہے اور اگر (ن) لیگ ملک میں احتساب کی راہیں کھول دیں تو پھر احتجاج کیلئے کسی شہر کو بند کر نے کی نوبت نہیں ہوگی لیکن اگر (ن) لیگ احتساب سے بھاگتی رہے گی تو پھر تحر یک انصاف بھی احتجاج کا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرتی رہیگی ۔

متعلقہ عنوان :