سر جن ڈاکٹر زمان نے دالبندین کھنڈرات ہسپتال کو آباد کر دیا ضلع چاغی کے عوام کے لیئے کسی مسیحا سے کم نہیں ، حافظ حسین احمد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:58

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ سر جن ڈاکٹر زمان نے دالبندین کھنڈرات ہسپتال کو آباد کر دیا ضلع چاغی کے عوام کے لیئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی اس اقدام کو سراتے ہیں ۔ وہ جمعرات کو وفد کے ہمراہ پرنس فہد ویلفئر ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر زمان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے، اسکی بہتر ین کار کردگی پر اسے خراج تحسین پیش کر دیااس وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا صالح محمد حقانی ،حافظ عبد الواحد ،حافظ محمد اسماعیل گورگیج و دیگر انکے ہمراہ تھے ۔

حافظ حسین آحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی ایک پسماندہ علاقہ ہے ،ایک عالیشان ہسپتال یہاں پر بلڈنگ کی صورت پر قائم تھا مگر ہسپتال سے لوگوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہی تھی جب سے سرجن ڈاکٹر زمان اور ڈاکٹر حفیظ نے آپریشن تھیٹر کو فعال کیا ہے روزانہ کئی غریبوں کا مفت میں آپریشن ہورہا ہے اور 24گھنٹے ہسپتال آباد ہے مگر افسوس اس امر کی ہے کہ ہسپتال کے اندر جو عملہ ہے مریضوں کے دیکھ بھال کے لیئے وہ اکثر غائب رہتے ہیں ہسپتال کے اندر تمام ملازمین کو ڈیوٹی کے پابند بنانے کے لیئے اقدامات کیا جائے خصوصا خواتین کو آپریشن کرنے کے بعد خواتین عملہ غیر حاضر رہتی ہیں جسکی سبب خواتین مریضوں کو۔

(جاری ہے)

آپریشن کے بعد دیکھ بھال کے لیئے سرجن کو مشکلات کا سا منا ہیں ۔انہوں نے کہا ہر جگہ سرکاری ہسپتالوں میں سرجن ہفتے میں ایک دن۔ آپریشن کرتے ہیں مگر سرجن زمان 24گھنٹے ہسپتال میں موجود ہے جو چاغی عوام کے لیئے ایک نعمت ہیں ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اس اقدامات کو سرایا جارہا ہے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں ڈاکٹر زمان جیسے سرجن کو دالبندین جیسے پسماندہ ضلع میں تعنیات کرنے سے ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ساتھ یہ مطالبہ کرتے ہیں سرجن کے جو ضروریات ہے انھیں بھی پورا کیا جائے خصوصا عملہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کے لیئے آپ خود نوٹس لیں ۔

عملہ کی غیر حاضری کی وجہ سے سرجن کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اور غیر حاضر عملہ کے خلاف سختی کے ساتھ کاروائی کرنے کا حکم جاری کریں ۔اگر یہ سرجن ہمارے علاقے کے لوگوں کی غیر توجہی کے باعث چلا گیا ۔تو علاقے کے مقامی نمائندوں کو عوام کھبی بھی معاف نہیں کرئینگے ۔جب سے سرجن نواز نے دالبندین ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو فعال کیا ہے ضلع بھر کے لوگوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے پہلے ہر قسم کے آپریشن کے لیئے مریضوں کو کوئٹہ جانا پڑتا تھا اکثر مریض راستے میں دم توڑ دیتے تھے

متعلقہ عنوان :