بدترین لو ڈ شیڈنگ نے تاجربرادری کو ناکوں چنے چبوا دےئے ہیں،طارق فیروز

مقامی مفاد پرست سیاست دانوں اور نااہل لوگوں کی اپنے گھروں میں شنوائی نہیں ہوتی وہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں،میاں سلیم

اتوار 9 اکتوبر 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء ) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ شہروں میں 12سے 14 گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ نے تاجربرادری کو ناکوں چنے چبوا دےئے ہیں کاروبار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر تھے رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ہے ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے میاں سلیم نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملکی انڈسٹری تو پہلے ہی زوال پذیر تھی وقت کے ساتھ نقصان بڑھتے گئے اور ملک کی 35فیصد انڈسٹری بنگلہ دیش منتقل ہوگئی ۔

اس کے باوجود سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے انڈسٹری کی بحالی کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس FBR کی بینگ اکاوٴنٹس تک رسائی ، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بے جا ٹیکسز کی بھر مار جیسے اقدامات نے تاجر برادری کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ جیسے کنسر سے نجات پانے کیلئے ملکی سطح پر فیصلے کرنا ہونگے نہ کہ مقامی مفاد پرست سیاست دانوں اور صوبائی حکومتوں میں بیٹھے نااہل لوگ جن کی ان کے اپنے گھروں میں شنوائی نہیں ہوتی وہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کی گئی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج ساڑھے تین سال بعد بھی 7500 میگا وات کا شارٹ فال حکومت کی بہترکارکردگی کی رپورٹ پیش کررہا ہے

متعلقہ عنوان :