اسحاق ڈارنےاپنا ایوارڈحضرت داتا گنج بخش کے نام کرنےکا اعلان کردیا

تاہم مجھے ملنے والے ایوارڈ کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے،پاکستانی معیشت ٹیک آف اسٹیج پرہے،حضرت داتا گنج بخش کے دربار پرہرعقیدے کے لوگ آتے ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ کی داتادربار پر میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 16:14

اسحاق ڈارنےاپنا ایوارڈحضرت داتا گنج بخش کے نام کرنےکا اعلان کردیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء) :وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر ہرعقیدے کے لوگ آتے ہیں،مجھے ملنے والے ایوارڈ کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے،میں نے اپنا ایوارڈ بالخصوص داتا گنج بخش کے نام کردیاہے،پاکستانی معیشت ٹیک آف اسٹیج پر ہے،کچھ منفی قوتیں ترقی نہیں چاہتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر غسل دینے کی تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا گنج بخش کے اصولوں پر چل کرکامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر ہرعقیدے کے لوگ آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد ایک مضبوط اور خودمختار ملک بنے گا۔ دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پالیاہے۔دہشتگردی کا ناسور ختم ہونے کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :