سیدالشہداء کانفرنس و ماہانہ گیارویں شریف کل منعقد ہو گی

منگل اکتوبر 16:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف میں سید الشہداء کانفرنس و ماہانہ گیارویں شریف بسلسلہ تحفظ نا موس رسالتﷺ بدھ کو بعد از نماز مغرب زیر صدارت حضرت قبلہ پیرسرکارجی منعقدہوگی جس میں علامہ سعیداخترصدیقی خصوصی خطاب جبکہ ہدیہ نعت سیدوسیم رضاقادری٬ ناصر عباس٬ محمد فیاض عباسی٬ محمد بشیر بٹ ودیگر پیش کر یں گے۔