پاکستانی پلیئر اوشناسہیل آئی ٹی ایف گورنرز کپ کے مین رائونڈ میں پہنچ گئیں

منگل اکتوبر 16:37

ابوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) سٹار پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل آئی ٹی ایف گورنرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ عبور کر کے مین رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ اوشنا نے کوالیفائنگ رائونڈ کے فائنل میں میزبان ملک کی پلئر کو شکست دی۔

(جاری ہے)

نائیجیریا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ رائونڈ کے دوسرے میچ میں پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل نے نائیجیرین پلیئر اوساری مین کو 6-3٬ 3-6 اور 6-3 سے ہرا کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا٬ مین رائونڈ کے پہلے میچ میں اوشنا کو حریف فرانسیسی پلیئر کاسینو کا چیلنج درپیش ہو گا۔