ریسکیو 1122 بہاول پورڈویژن نے محرم الحرام کیلئے ایک جامع ایمرجنسی پلان ترتیب دیا ہے ‘ ملک محمد اقبال چنٹر
بہاول پور ڈویژن کے عاشورہ کے 516 جلوس اور 1400مجالس کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ‘صو بائی وزیر امداد باہمی
منگل 11 اکتوبر 2016 16:47
(جاری ہے)
بہاول پور ڈویژن کے 516عاشورہ کے مختلف جلوس اور 1400مجالس کے لئے سیکورٹی و دیگر انتظامات کو متعلقہ محکموں نے حتمی شکل دے دی ہے۔
انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیںجہاں میڈیا کے فوکل پرسن کو24گھنٹے مکمل رسائی و رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 نے بھی بہاولپور ڈویژن نے 9-10 محرم الحرام کے کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 بہاول پورڈویژن نے محرم الحرام کیلئے ایک جامع ایمرجنسی پلان ترتیب دیا ہے جس میں 4 خصوصی ریسکیو پوسٹس بمقام چاہ فتح خاں شیعہ مسجد ٬چوک بازار ٬حسینی چوک اورکربلاماڈل ٹائون بی میںبنائی گئی ہیں ۔علاوہ ازیں 6 ایمرجنسی پوائنٹس بمقام حسینی چوک٬چاہ فتح خاںبازار٬چوک بازار٬ امام بارگاہ روشن علی٬ شاہدرہ ٬ لاری اڈا اور فوارہ چوک پر بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کی تمام اہم مجالس اور ماتمی جلوسوں کے لیے ریسکیورز سمیت ایمبولینسز٬فائر وہیکلز٬ریسکیو وہیکلزاورریکوری وہیکلز تعینات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ نویں اور دسویں محرم کے جلوسوںاور مجالس کیلئے خصوصی ریسکیو پیدل دستے ایمرجنسی کٹ کے ہمراہ ماتمی جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہیںگے ۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون کی سہولت معطل ہونے کی صورت میں ریسکیو کنڑول روم 062-9250500 متبادل فون نمبر کی صورت میں استعمال کیا جاسکے گااور ایمرجنسی کی اطلاع اس نمبر پر دی جا سکے گی۔ ریسکیو 1122 کی وائر لیس بیس واکی ٹاکی سیٹس اور گاڑی میں نصب شدہ وائر لیس بیس مکمل طور پر فنگشنل کر دی گئی ہے۔کمیونیکیشن اور کنٹرول روم بذریعہ وائر لیس کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.