مظفر آباد٬ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)دارالحکومت میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ۔اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد سو سے زائد ہو گئی ۔شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔محکمہ صحت سمیت ذمہ دار ادارے خاموش۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کے علاقے ٬گوجرہ ٬چہلہ بانڈی ٬پلیٹ٬گڑھی دوپٹہ ٬مہاجر کیمپ ٬مانکپیاں ٬چھتر دومیل ٬طارق آباد سمیت متعدد علاقوں سے درجنوں افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچ گئے ۔شہر سمیت نواحی علاقوں میںڈینگی سے بچائو کیلئے سپرے نہ ہو سکا اور نہ ہی عوام کو آگاہی دی جا سکی ۔شہریوں نے حکومت اور محکمہ صحت کے ذمہ دار اداروں سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔