مقبوضہ کشمیر٬ بھارتی حکومت کی وادی کشمیر کے مٹی کے تیل کے کوٹے میں 41فیصد کٹوتی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:53

ْسرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) بھارتی حکومت کی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مٹی کے تیل کے کوٹے میں41فیصد کی کمی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزارت مقبوضہ کشمیر کو 48لاکھ لیٹر مٹی کا تیل فراہم کرتی تھی تاہم حالیہ انتفادہ کے دوران بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے اور کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئیاس کوٹے میں اچانک 41فیصد کی کمی کردی گئی ہے ۔

پہلے وزارت وادی کے ڈیلروں کو48لاکھ لیٹر تیل فراہم کرتی تھی جسے کم کر کے صرف 28لاکھ لیٹر تک کردیاگیا ہے ۔ کشمیر ویلی ہول سیل کیروسین آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری روف احمد صوفی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وزارت پیٹرولیم و قدتی گیس نے دیگر ریاستوں کے تیل کے کوٹے میں صرف تین سے چار فیصد تک کمی کی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے کوٹے میں 41فیصد کی کمی گئی ہے جو سمجھ سے بالا ترہے۔

متعلقہ عنوان :