شاہد آفریدی ،جاوید میانداد کو عدالت لے جانے پر ڈٹ گئے

منگل 11 اکتوبر 2016 16:46

شاہد آفریدی ،جاوید میانداد کو عدالت لے جانے پر ڈٹ گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اکتوبر ۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو عدالت لے جانے پر ڈٹ گئے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں جاویدبھائی کواپنا بڑا سمجھتاہوں اور ان کی جانب سے معاف کیے جانے پر ان کا شکر گزار ہوں تاہم مجھے امیدہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں گے۔

لیجنڈری کرکٹر کے الزامات سے مجھے اورمیرے خاندان اورپرستاروں کوتکلیف پہنچی اور اگر انہوں نے فکسنگ کا الزام واپس نہیں لیا تو میں انصاف لینے کے لیے عدالت جاؤں گا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)