کوئٹہ ٬امام بارگاہ ناصر العزاء سے محرم کا نویں کا جلوس نکالا گیا ٬روائتی راستوں سے ہوتا میکانگی روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا

جلوس کی نگرانی پولیس ٬ ایف سی ٬اے ٹی ایف کرتیرہی٬موبائل فون سروس بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں امام بارگاہ ناصر العزاء سے محرم کا نویں کا جلوس نکالا گیا جو اپنی روائتی راستوں سے آتا ہو امیکانگی روڈ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا اس موع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق نویں محرم کے جلوس کے موقع پر کوئٹہ شہر میں موبائل سروس بند ہونے کیو جہ سے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی انتظامیہ نے نویں محرم کے جلاس کے موقع پر تمام ان راستوں کو جہاں سے محرم کے جلوس نکل رہے تھے مکمل طورپر سیل کیا گیا اور گلیوں کو مکمل طورپر بند کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقاء کی لازوال قربانیوں کی یاد میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نو محرم کی مجالس بپا٬ماتمی جلوس نکالے جارہے تھے اس موقع پر اندرون بلوچستان میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جلوس کی سیکورٹی کیلئے بھاری تعداد میں ایف سی پولیس ٬ اے ٹی ایف اور سادہ کپڑوںمیں پولیس تعینات کی گئی تھی امام بارگاہوں اور نویں کے جلوس کی نگرانی کوئٹہ شہر میں لگائے گئے خفیہ کیمروں کے ذریعے کی جا رہی تھی نویں محرم کے موقع پر کوئٹہ شہر میں بڑی بڑی مارکیٹں بازار دکانیں مکمل طورپر بند تھیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھے شہر میں صبح سے ہی ایف سی اور پولیس کا گشت جاری تھا کوئٹہ شہر میں آنے اور جانے والے داخلی راستوں کی نگرانی خفیہ کیمروں کے ذریعے کی جارہی تھی جبکہ ریڈ زون کے علاقے میں تلاشی کے بغیر کسی گاڑی یا موٹر سائیکل کو جانے کی اجازت نہیں تھی اس کے علاوہ کوئٹہ شہر کی اہم عمارتوں کی نگرانی بھی پولیس اور ایف سی کے دستے کر رہے تھے دسویں محرم کے موقع پر فوج کو سٹینڈبائی رکھا گیا ہے کوئٹہ شہر میں نویں محرم کے جلوس کی نگرانی کیلئے بھاری تعداد میں ایف سی اور پولیس تعینات تھی۔