بھارتی پولیس نے نور محمد کلوال پرپی ایس اے لاگو کرنے کیلئے 1989کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر دیا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء نور محمد کلوال پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کیلئے انہیںایک پرانے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے لبریشن فرنٹ کے رہنماء کو 1989میں درج کئے گئے اغواکے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیاہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ نورمحمد کلوال پرکالاقانون پی ایس اے لاگو کرنے کیلئے تیار کئے گئے ڈوزیئر میں ان کے خلاف کسی بھی مقدمہ کا ذکر نہیں کیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ نو جولائی کو وادی کشمیرمیں انتفادہ کے آغاز کے بعد سے قابض انتظامیہ نے اب تک 450افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا ہے ۔ اس قانون کے تحت انتظامیہ کسی بھی شخص کو عدالت میں پیش کئے بغیر د و برس تک نظربند رکھ سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :