کشتواڑ میں آرایس ایس کی ریلی سے مسلمان شدید خوف میں مبتلا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ کے کارکنوںنے جموں ریجن کے علاقے کشتواڑ میں ایک ریلی نکالی جس سے علاقے کے مسلمانوں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سفید قیمض اور خاکی شلوار پہنے آر ایس ایس کے کارکنوںنے قصبے کی گلیوں اور سڑکوں پر مارچ کیا ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے حصار میں آر ایس ایس کے کارکنوںنے کشتواڑ میںودیا مندر سکول سے پرانے ڈی سی آفس تک مارچ کیا۔ مقامی مسلمانوں کے مطابق آر ایس ایس کی ریلی کا مقصدانکے جذبات کو بھڑکانا ہے کیونکہ قصبے میں گزشتہ ماہ کے آخر سے تین امام صاحبان کی گرفتاری کے بعد سے کرفیو نافذ ہے ۔