شاہد خان آفریدی نے جاوید میاں داد کی جانب سے معاف کر نے کے بیان کو مستردکردیا

جاوید بھائی کو اپنا بڑا سمجھتا ہوں٬واضح کریں کہ اپنے الزامات کے بارے میں کیا کہتے ہیں ٬ان کے الزامات سے مجھے اور میرے خاندان اور میرے پرستاروں کو تکلیف پہنچی ٬اگروہ الزامات واپس نہیں لیں گے تو مجھے اپنے آپ کو کلیئر کرانے کیلئے عدالت جانا پڑ یگا٬شاہد آفریدی

منگل اکتوبر 17:36

شاہد خان آفریدی نے جاوید میاں داد کی جانب سے معاف کر نے کے بیان کو مستردکردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے جاوید میاں داد کی جانب سے معاف کر نے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید بھائی کو اپنا بڑا سمجھتا ہوں٬واضح کریں کہ اپنے الزامات کے بارے میں کیا کہتے ہیں٬امید ہے وہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات کو بھی واپس لیں گئے ٬ ٬ان کے الزامات سے مجھے اور میرے خاندان اور میرے پرستاروں کو تکلیف پہنچی ہے٬اگروہ الزامات واپس نہیں لیں گے تو مجھے اپنے آپ کو کلیئر کرانے کیلئے عدالت جانا پڑے گا۔

منگل کو جاوید میاں داد کی جانب سے معاف کئے جانے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جاوید بھائی معاف کر نے کے ساتھ ساتھ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بھی واپس لیں٬ کیا انہوں نے اپنے الزامات بھی واپس لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی کو اپنا بڑا سمجھتا ہوں٬امید ہے وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں گے٬ان کے الزامات سے مجھے اور میرے خاندان اور میرے پرستاروں کو تکلیف پہنچی ہے٬اگر جاوید میاں داد نے الزام واپس نہ لیا تو عدالت جائونگا٬جاوید بھائی نے مجھے معاف کردیا۔

واضح کریں کہ اپنے الزامات کے بارے میں کیا کہتے ہیں٬ اگروہ الزامات واپس نہیں لیں گے تو مجھے اپنے آپ کو کلیئر کرانے کیلئے عدالت جانا پڑے گا٬لیکن کیا انہوں نے اپنے الزامات بھی واپس لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :