چین اور روس شاہراہ ریشم سے منسلک اہم شہروں کی مشترکہ میڈیا کوریج کریںگے٬ چین

ناظرین کو شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی پر اہم شہروں کی معاشی و معاشرتی ترقی٬تاریخ و ثقافت اور رسم و رواج سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی٬سی آر آئی کے سربراہ وانگ گنگ نیان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 17:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چین اور روس شاہراہ ریشم کے اہم شہروں کی مشترکہ میڈیا کوریج کریںگے٬ ناظرین کو شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی پر اہم شہروں کی معاشی و معاشرتی ترقی٬تاریخ و ثقافت اور رسم و رواج سے متعلق معلومات حاصل ہوں گیچائنہ ریڈیو انٹرنیشنل اچین اور روس شاہراہ ریشم کے اہم شہروں کی مشترکہ کوریج کرین گے٬سی آر آئی اور روس کی خبررساں ایجنسی روسیہ سیگو دائنا سمیت دیگر اداروں کے زیر انتظام شاہراہ ریشم پر کوریج کے حوالے سے ایک سرگرمی کا انعقاد چین میں قائم روس کے سفارتخانہ میںکیا گیاجس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی آر آئی کے سربراہ وانگ گنگ نیان نے کہا کہ ناظرین کو شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی پر اہم شہروں کی معاشی و معاشرتی ترقی٬تاریخ و ثقافت اور رسم و رواج سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی٬چین اور روس کی تقریباً دس ذرائع ابلاغ کے صحافیوں پر مشتمل وفد چین کے شہر شی آن٬دون ہوانگ٬لان چو اور ارمچی سمیت اہم شہروں کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :