چین بنگلہ دیش میں شاہراہیں تعمیر کرے گا٬معاہدے پر دستخط

منگل 11 اکتوبر 2016 17:38

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چین بنگلہ دیش میں سڑکوں کی تعمیر کرے گا٬معاہدے پر دستخط کردیئے گئے جس کے تحت چینی کمپنی ڈھاکہ سے سلہٹ تک سڑک کو توسیع دے گی ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمپنی نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے٬جس کے تحت ڈھاکہ سے سلہٹ تک موجود سڑک کو توسیع دی جائے گی٬اس معاہدے کی مالیت دو ارب دس کروڑ امریکی ڈالرز ہے٬اس سڑک کی لمبائی دو سو پچیس کلومیٹر ہے٬اس پروجیکٹ کی تکمیل سے ڈھاکہ سے سلہٹ تک نقل وحمل میں بہتری آئے گی اور علاقے میں تجارت کا فروغ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :