والدین خود تو دنیا سے چلے گئے بچی کو بچا لیا گیا

چین میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 22افراد ہلاک

منگل 11 اکتوبر 2016 17:38

زی جیانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چین میں والدین کی محبت نے اپنی بچی کو بچا کر لازوال داستان رقم کر دی ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق مشرقی چین کے صوبے زی جیانگ کے شہر وین زو میں گذشتہ روز منہدم ہونیوالے مکانات میں 22افراد ہلا ہوئے تاہم ایک والدین نے اس حادثہ میں عمارت کا ملبہ اپنی بچی کے اوپر گرنے سے بچانے کے لئے بچی کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا ۔

(جاری ہے)

حفاظتی حصار کے باعث عمارت کا ملبہ والدین کے اوپر گرا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا فانی سے کوچ کر گئے تاہم بچی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی۔ والدین کی محبت نے ایک نئی لازوال داستان رقم کر دی ہے جسے سماجی ویب سائٹس پر بے حد سراہا جارہا ہے اور بچی کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ تباہ ہونے والے مکا نات 1970ء میں تعمیر کئے گئے تھے جنہیں دیہاتیوں نے خود تعمیر کیا تھا جبکہ ان سے ملحقہ پانچ گھر ابھی تک محفوظ ہیں تاہم ریسکیو ٹیموں نے انہیں بھی گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :