چین میں دو نئے ریلوے منصوبوں کی منظوری

منگل 11 اکتوبر 2016 17:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چین کے مرکزی معاشی منصوبہ ساز ادارے نے ملک میں 79.47کی سرمایہ کاری سے مزید دو نئے ریلوے منصوبوں کو تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں منصوبے ملک کے کم ترقی یافتہ مغربی علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے جن میں ووئی چو٬ گوانگ شی اور سنکیانگ یغور شامل ہیں ۔چین میں تیز رفتار اور بہترین ریلوے نیٹ ورکس موجود ہیں لیکن کم ترقی یافتہ مغربی علاقوں میں ریلوے نیٹ ورکس کو تعمیر نہیں کیا گیا ۔ حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی منظوری کا عمل ضروری علاقوں میں معیشت کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :