چینی اسلامی خطاط نے اسلامی معاشی ایوارڈاپنے نام کر لیا

منگل اکتوبر 17:38

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) ایک چینی اسلامی خطاط کو عالمی اسلامی معیشت کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرنے پر دبئی اسلامی معاشی ایوارڈسے نوازا گیا ۔چین کے صوبہ شندونگ کے رہائشی حاجی نور دین چینی طرز میں اسلامی خطاطی کرنے کے ماہر ہیں اور چین کے صوبہ ہنان کے دارالحکومت چینگ چو میں واقع اسلامی کالج کے درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

حاجی نوردین کو صلاحیتوں کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد المکتوم کی جانب سے تیسری عالمی اسلامی معاشی کانفرنس کے پہلے روز دیا گیا۔ اسلامی معاشی ایوارڈ 2013میں متعارف کرائے گئے جو کہ شریعہ سے مطابقت رکھنے والیجدید عالمی معیار کے کاروباری اقدامات کو متعارف کروانے والے ماہرین کو دیے جاتے ہیں تاکہ مسلم امہ کی معاشی اورسماجی ترقی ٬ خوشحالی ٬ ہم آہنگی اور بہتری میں مددگار ہوسکیں ۔